پشپا کی شاندار کامیابی کے بعد بالی ووڈ خطرے میں

   

حیدرآباد۔ایسا لگتا ہے کہ مداحوں کو ہندی سنیما کی دنیا میں جلد ہی ایک بڑی جنگ دیکھنے کو ملے گی۔ ایک کے بعد ایک جنوبی ہند کے فلمی ستاروں نے ہندی بازار پر قبضہ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔الو ارجن کی پشپا کی کامیابی کے بعد اس ہفتہ ماس مہاراجہ روی تیجا اپنی فلم کھلاڑی سے ہندی ناظرین کے درمیان پہنچے ہیں۔ الوارجن کے بعد پربھاس ، رام چرن اور جونیئر این ٹی آر بھی ہندی بازار میں اپنے پاؤں پھیلانے والے ہیں۔آئندہ چند دنوں میں بالی ووڈ بازا ر میں ساؤتھ کے میگا پاور اسٹارپاون کلیان نے بھی اپنی اگلی فلم بھیمانائک کو ہندی میں ریلیز کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔ تلگو میڈیا پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ناگا وامسی نے بھی ایک تقریب کے دوران اس کا اعلان کیا ہیخبر کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ناگا وامسی نے ایک انٹرویو کے دوران تصدیق کی کہ وہ اپنی فلم کو ہندی مارکیٹ میں بھی ریلیز کریں گے۔ اس فلم کے ہدایت کار ساگر کے چندرا ہیں۔ فلم میں پاون کلیان کے مدمقابل رانا دگوبتی بھی مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ ہندی ناظرین بھی اس فلم کو لے کر متجسس تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار جان ابراہم اور ارجن کپور اس تلگو فلم کی کہانی کے ساتھ سلور اسکرین پر پہنچنے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں پان کلیان اور رانا دگوبتی شامل ہیں۔دراصل پاون کلیان اور جان ابراہم کی یہ فلمیں بنیادی طور پر ملیالم فلم ایاپن کوشیام کی ریمیک ہیں۔ ہندی اور تلگو فلم سازوں نے اس ملیالم فلم کے حقوق خریدے تھے۔ جس کے بعد جان ابراہم اور ارجن کپور اس فلم کو ہندی میں لانے جا رہے ہیں۔ جبکہ تلگو میں پاون کلیان اور رانا دگگوبتی سلور اسکرین پر اس کہانی کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھیملا نائک تقریباً تیار ہے اور اس اپریل 2022 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ جبکہ جان ابراہم کی فلم فی الحال صرف پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ ایسے میں بھیملا نائک کے میکرز کی جانب سے اس فلم کو ہندی میں ریلیز کرنے کا اعلان جان ابراہم کی پریشانی میں اضافہ ضرور کرنے والا ہے۔اب ایسا لگتاہے کہ جنوبی ہند کے فلموں والوں نے اپنی فلموں کو راست بالی ووڈ بازار میں ریلیز کرنا کا نیا رجحان شروع کردیاہے جس سے اب بالی ووڈکی پریشانیوں میں بڑا اضافہ ہوگا کیونکہ حالیہ برسوں میں بالی ووڈ کی زیادہ تر ہٹ فلمیں جنوبی ہند کی ریمیک ہیں اور اب اگر جنوبی ہند کی فلمیں راست بالی ووڈ بازار میں آنیلگی تو پھر بالی ووڈ کی دکان پر فروخت کرنے کیلئے اچھا مال نہیں رہے گا۔