پلوامہ کے شہیدوں کو کے ٹی آر کا خراج عقیدت

   

کے ٹی آر کی سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر میں آمد‘ چیک کی پیشکشی

حیدرآباد ۔ 17 / فبروری ( پی ٹی آئی) ٹی آرایس کے کارگذار صدر کے ٹی آر نے پلوامہ کے شہیدوں کو آج یہاں سی آر پی ایف کے جنوبی سیکٹر ہیڈکوارٹر میں یادگار پر پھول پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت ادا کیا ۔ راماراو نے انسپکٹر جنرل پولیس ‘ سی آر پی ایف سدرن سیکٹر جی ایچ پی راجو کو 25 لاکھ روپئے کے دو چیکس حوالے کیا ہے ۔ 25 لاکھ روپئے کا ایک چیک کے ٹی راماراؤ نے اپنی شخصی حیثیت سے دیا تھا اور 25 لاکھ روپئے کا ہی دوسرا چیک اپنے دوستوں کی طرف سے پیش کیا جومہلوک جوانوں کے خاندانوں کو بطور رقمی امدادپیش کئے جائیں گے ۔ کے ٹی راماراؤ اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ سی آر پی ایف کے ان 40 جوانوں کے خاندان سے بی اپنی دلی تعزیت کا ظہار کرتا ہوں جن جوانوں نے ہمارے ملک کی حفاظت اور شہریوں کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ۔ کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ کسی جماعت کے لیڈر یا رکن اسمبلی کی حیثیت سے نہیں بلکہ اپنی شخصی حیثیت سے یہاں آیا ہو ں ۔ ملک اور اس کے شہری ان شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ وہ ہمارے دلوں اور دعاؤں میں ہمیشہ شامل رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک ہندی جمہوریت میں رہتے ہیں بنیادی طورپر وردی پوش افراد کی بدولت آج خود کو محفوظ تصور کرتی ہے ۔