پنجاب انتخابات کو ملتوی کرنے کی بی جے پی خواہاں

,

   

چندی گڑھ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کے روز پنجاب میں 14فبروری کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو 16فبروری کے روز منائے جانے والے گروروی داس جینتی کے پیش نظر ملتوی کرنے کے لئے اپنی حمایت پیش کی ہے۔

بی جے پی پنجاب کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری سبھاش شرما کے مکتوب کے مطابق”الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ انتخابات کی مقرر تاریخ کے بموجب پنجاب ودھان سبھا انتخابات14فبروری 2022کو مقرر ہیں۔

گرو روی داس جی کی گرو پورب 16فبروری 2022کو درپیش ہے۔ ریاست پنجاب میں گرو روی داس جی کے ماننے والوں کی ایک بڑی آبادی ہے جس میں درج فہرست پسماندہ طبقات بھی شامل ہیں جو ریاست پنجاب کی آبادی کا 32فیصد حصہ ہے۔

اس موقع پر اترپردیش کے بنارس میں ان کے عقیدت مند لاکھوں کی تعداد میں پہنچتے ہیں تاکہ گرو پورب کااہتمام کرسکیں۔ تو کیاان کے لئے ممکن ہے کہ وہ اس ووٹنگ مشق میں حصہ لے سکیں“۔

اس مکتوب میں مزیدلکھا ہے کہ ”اسی وجہہ سے آپ کو انتخابات کی تاریخ کرنے کی درخواست ہے تاکہ اس الیکشن میں پنجاب یہ رائے دہندے بھی حصہ لے سکیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ہمارے مطالبات کو قبول کریں گے“۔

پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ14فبروری کو مقرر ہے جبکہ نتائج کا اعلان 10مارچ کو عمل میں ائے گا۔