سکھبیر سنگھ بادل‘ کپتان صاحب‘ چینی‘ پرکاش سنگھ باد‘ نوجوت سنگھ سدھو‘ بکرم سنگھ مجیتاکو ہوئی شکست‘ پنجاب کا مظاہرہ شاندار‘ اے اے پی قومی کنونیر اروندکجریوال کا بیان
امرتسر۔پنجاب اسمبلی انتخابات میں 117اسمبلی حلقوں کے لئے ووٹوں کی گنتی جمعرات کے روز شروع ہوئی ہے
راست نشریات
الیکشن کمیشن کے تازہ رحجانات کے مطابق پنجاب چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چینی بھادورا(37,558) ووٹوں او رچامکاؤر صاحب (7942ووٹوں) سے شکست کھائی ہے
رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہاکہ پنجاب میں کانگریس نے چرنجیت سنگھ چینی کے ذریعہ ایک نئی قیادت پیش کی ہے جو پنجاب کا بیٹا ہے‘ مگر مخالف حکومت رحجان برائے4.5سال کپتان امریندر سنگھ کی نگرانی میں بہت زیادہ بڑی ہے‘ جس کا فائدہ عام آدمی پارٹی کو پنجاب میں ہوا ہے۔
منیش سیسوڈیا نے کہاکہ پنجاب کی عوام کے ضرورتوں کے خطوط پراور کجریوال جی کے وعدوں کی تمانعت پر کام کیاجائے گا۔ ہم پنجاب میں حکومت تشکیل دے رہے ہیں اور پہلی مرتبہ ہی گوا میں شاندار داخلہ ہوا ہے۔
کانگریس ایم پی راہول گاندھی نے کہاکہ”دل کی گہرائیوں سے لوگوں کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔ عوام کی تائید حاصل کرنے والوں کے لئے نیک تمنائیں۔تمام کانگریس کارکنوں او روالینٹرس کو ان کی سخت محنت پر میرا شکریہ۔ ہمیں اس سے یہ سبق ملا ہے کہ ہمیں ہندوستان کی عوام کے مفادات کے لئے کام کرنا ہے“۔
اے اے پی کنونیر اروند کجریوال نے کہاکہ ”میں میرے چھوٹے بھائی بھگوت مان کو پنجاب کاچیف منسٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ اے اے پی نے 90سیٹیں عبور کرلی ہے‘ نتائج اب بھی باقی ہے۔ لوگوں نے بھروسہ دیکھایا ہے‘ ہم اس کو نہیں توڑیں گے۔ ہم اس ملک کی سیاست کو بدل دیں گے“
این سی پی سربراہ نے کہاکہ پنجاب کی عوام نے کانگریس او ربی جے پی کوشکست دی اور عام آدمی پارٹی کو پسند کیاہے۔ پنجاب کے کسانوں کے دلوں میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف غم وغصہ ہے۔ مہارشٹرا کے لئے بی جے پی کو 2.5سالوں تک انتظار کرنا ہے“