پنجاب میں فلیگ مارچس‘ پیر تک موبائیل انٹرنٹ کی مسدودی

,

   

سات اضلاعوں کے جوانوں پر مشتمل پولیس کی ایک خصوصی ٹیم علیحدگی پسند لیڈر کے قافلے کا تعقب کیا جو ہفتہ کے روز جالندھر کے سیال کوٹ کے راستے پر جارہا تھا۔


چندی گڑھ۔مفرور سکھ عسکریت پسند امرت پال سنگھ ”وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ کی گرفتاری کے معاملے میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے‘ مذکورہ پولیس سی آر پی ایف جوانوں کے ساتھ ملکر اتوار کے روز پنجاب بھر میں فلیگ مارچس کئے ہیں۔

رازدارانہ ذرائع نے ائی این اے ایس کو اس پیش رفت کی جانکاری دیتی ہوئی کہاکہ قومی سلامتی ایکٹ(این ایس اے) کے دفعات کے تحت امرت پال سنگھ پر مقدمہ درج کرنے کی پنجاب پولیس منصوبہ سازی کررہی ہے۔

عوام کی سیفٹی کے مفاد میں مذکورہ حکومت نے پیر کی دوپہر تک وائس کال کو چھوڑ کر موبائیل انٹرنٹ خدمات اور ایس ایم ایس کی منسوخی میں توسیع کردی ہے۔

امرتسر ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرمیندر سنگھ بھنڈال نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑیوں کی تلاشی کے لئے امرتسر اور شہر کے مضافات میں 100چیک پوائنٹس مقرر کئے ہیں۔ پولیس جوانوں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر سی آر پی ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیاگیاہے۔

ائی اے این ایس کو اہلکاروں نے بتایا کہ شہر‘ ٹاؤنس اورتمام اضلاعوں میں فلیگ مارچس کرائے گئے ہیں۔ ضلع امرتسر کے جالو پور کھیرا میں جو امرت پال سنگھ کا آبائی گاؤں کے باہر امن کو خلل کے خدشات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کردیاگیاہے۔سات اضلاعوں کے جوانوں پر مشتمل پولیس کی ایک خصوصی ٹیم علیحدگی پسند لیڈر کے قافلے کا تعقب کیا جو ہفتہ کے روز جالندھر کے سیال کوٹ کے راستے پر جارہا تھا۔

دو سے تین مرتبے اس کی گاڑی کے قریب یہ پہنچ گئے تھے مگر امرت پال سنگھ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ریاست کے کئی اضلاعوں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس نے ریاست میں سکیورٹی بڑھا د ی ہے۔

اس کے علاوہ تمام گاڑیوں کی پنجاب ہریانہ سرحد پر تلاشی لی جارہی ہے۔

امرت پال کے والد تارسیم سنگھ نے میڈیا کو بتایاکہ گھر سے جانے سے قبل اس کو پولیس گرفتار کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ ”وہ کہاں پر ہے اس کی ہمیں جانکاری نہیں ہے۔ انہوں نے ہمارے گھر کی 3-4گھنٹوں تک تلاشی لی مگر انہیں کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی ہے“۔

انہوں نے پولیس کی کاروائی کو ”غیر منصفانہ‘‘ قراردیا اور کہاکہ ان کابیٹا نوجوانوں کو منشیات کی لت سے چھٹکارہ دلارہا ہے۔

انہوں نے سوال کیاکہ پولیس جرائم پیشہ افراد اور منشیات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کررہی ہے؟۔ درایں اثناء پولیس کمشنر کلدیپ سنگھ چہاہل نے کہاکہ امرت پال کے چھ بندوق برداروں کو پکڑلیاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”امرت پال کی تلاش کی جارہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ بہت جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔ جملہ 78لوگ اب تک گرفتار کرلئے گئے ہیں اور مزید تلاش اور دھاوؤں کا کام بدستور جاری ہے“۔

پولیس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہاکہ ”ریاست گیر اپریشن کے دفوران نو ہتھیاروں‘ بشمول.315بور رائفل‘ 12بور کی سات رائفلیں‘ اور ایک ریوالور اور 373زندہ کارتوس مختلف وضع کے اب تک بازیاب کئے جاچکے ہیں“