پنجاب میں پٹرول پمپ ملازمین پر حملہ

   

پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پٹرول پمپ کے تین ملازمین پر 6 افراد کے گروپ نے تلواروں اور تیز دھاری ہتھیاروں سے اس وقت حملہ کردیا جب ان کے درمیان فیول کی چوری کے مسئلہ پر زبردست بحث و تکرار ہوگئی تھی۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ پولیس فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملزمین کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ سب انسپکٹر منجیت سنگھ نے بتایا کہ زخمی ملازمین کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔