حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : پنجاب کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ریاست تلنگانہ میں دھرانی پورٹل اور ریونیو ریکارڈس کو برقرار رکھنے کی ستائش کی ۔ اسٹیڈی ٹور کے حصہ کے طور پر عہدیداروں کی اس ٹیم نے شمس آباد میں تحصیلدار آفس اور ولبھ نگر میں سب رجسٹرار آفس کا دورہ کیا ۔ اس ٹیم میں سینئیر آئی اے ایس عہدیدار منویش سنگھ سدو ، سابق رکن ریونیو کمیشن سنگھا ، موہالی ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر سریشا پردیپ سنگھ بینس اور دوسرے شامل تھے ۔ رجسٹریشنس اینڈ اسٹامپس ڈپارٹمنٹ ڈی آئی جی سبھاشنی نے پنجاب کے عہدیداروں کی اس ٹیم کو ریاست میں رجسٹریشن کے طریقہ کار سے واقف کروایا ۔ پنجاب کے عہدیداروں نے اراضی ڈاٹا اور اراضیات کے فوری رجسٹریشن کے طریقہ کار کو دیکھ کر تعجب کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دھرانی پورٹل کی کارکردگی کے بارے میں سیکھنے میں دلچسپی دکھائی ۔۔