پنجاب2022انتخابات کے پیش نظر‘ امریند سنگھ نے پرشانت کشور کا پرنسپل مشیر کے طور پر تقرر عمل میں لایا

,

   

چندی گڑھ۔ ریاست میں 2022میں منعقد ہونے والی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور کو پنجاب کے چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ نے پیر کے روز اپنا پرنسپل مشیر مقرر کیاہے۔

ٹوئٹر کے ذریعہ کیپٹن امریندر نے کہاکہ پنجاب کی عوام کی فلاح بہبود کے لئے کشور کے ساتھ وہ کام کرنے پر غور کررہے ہیں۔

پنجاب چیف منسٹر نے ٹوئٹ کیاکہ ”اس بات کو شیئر کرتے ہوئے مسرت محسوس کررہاہوں کہ پرشانت کشور پرنسپل مشیر کے طور پرساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ پنجاب کی عوام کے بہتری کے لئے ساتھ ملکر کام کرنے کے منتظر ہوں“۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کشور نے کہاکہ اگلے کچھ دنوں میں وہ دیگر تمام ذمہ داریوں کے ساتھ پنجاب میں کام کرنا شروع کریں گے۔

مغربی بنگال کے انتخابات2021میں چیف منسٹر ممتا بنرجی کی زیر قیادت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والے مذکورہ سیاسی حکمت عملی تیار کرنے والے نے اشارہ دیاتھا کہ اگر اس الیکشن میں ان کی قیاس آرائی سے ہٹ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کوئی مظاہرہ کرتی ہے تو وہ ٹوئٹر سے دستبردار ہوجائیں گے۔

ایک سیاسی حکمت عملی کار کی حیثیت سے کشور نے کئی پارٹیوں کو ان کی جیت کے لئے کام کیاہے۔ انہوں نے 2015کے اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار کی قیادت والی جنتا دل (یو) کی جیت کے لئے کام کیاہے۔

اس کی وجہہ سے کمار نے جے ڈی یو کا نائب صدر کشور کو مقرر کیاتھا تاہم جنوری 2020میں ان کی پارٹی کے قومی رجسٹرار برائے شہریت (این آرسی) کے مسائلے پر پارٹی کے موقف سے عدم رضامندی پر انہیں پارٹی سے نکال دیاگیاتھا۔

پچھلے سال ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے اعلان کیاتھا کہ تاملناڈو اسمبلی انتخابات2021کے لئے ان کی پارٹی انڈین پولٹیکل ایکشن کمیٹی(ائی۔ پی اے سی) کے نام سے انتخابی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور کے گروپ کے ساتھ اشتراک کررہی ہے۔