پنسلوانیا کے دواخانہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

   

پنسلوانیا: امریکہ کے پنسلوانیا کے ایک دواخانہمیں فائرنگ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ اے بی سی نیوز نے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔حادثہ ہفتہ کو پیش آیا۔ حملہ آور ڈایونیز اورٹیز کے پاس پلاسٹک کی زپ ٹائی اور بندوق تھی۔ حملہ آور یوپی ایم سی میموریل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہوا اور عملے کے کئی ارکان کو یرغمال بنا لیا۔حملہ آور نے ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک کیئر ٹیکر کو گولی مار دی، جن کی حالت اب مستحکم ہے ۔ چینل نے بتایا کہ اس نے تین پولیس اہلکاروں کو بھی گولی مار دی، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے حملہ آور سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایک طبی کارکن کو یرغمال بنا کر ہاسپٹل سے باہر بھاگنے لگا۔اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔