پنچایت انتخابی عمل بے قاعدگی ناقابل برداشت، ضلع ایس پی کا انتباہ

   

محبوب نگر ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب منعقد شدنی گرام پنچایت انتخابات میں کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ایس پی ریماراجیشوری نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کی۔ گرام پنچایت انتخابات کے پیش نظر مواضعات میں امن و امان کی برقراری کیلئے مؤثر انتظامات کیلئے یہ اجلاس طلب کیا گیا۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افراد کی کونسلنگ کریں۔ انہوں نے پھر سے انتباہ دیا کہ حالات کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور اشرار کی سازشوں سے دور رہیں۔