برلن: جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے یوکرین کے دورے پر ایک بیان میں امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر کے جھانسے میں نہ آئے۔ انہوں نے یوکرین کو مزید 130 ملین یورو امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔وزیر خارجہ کے عہدے سے جلد ہی سبکدوش ہونے والی انالینا بیئربوک نے منگل کی صبح یوکرین کے دورے پر کییف پہنچیں۔ اپنے اس دورے کے بارے میں ایک مختصر بیان دیتے ہوئے انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ کریملن کی ”گمراہ کر دینے والی حکمت عملی‘‘ کے اثر میں نہ آئے۔ جرمن وزیر کا کہنا تھا کہ پوٹن ٹرمپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بیوقوفی کے جال میں پھنسنے سے بچنا چاہئے۔ بیئربوک کا مزید کہنا تھاکہ ناٹو کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں، ہم امریکی فریق پر واضح کر دیں گے کہ ہمیں پوٹن کے ہتھکنڈوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
انالینا نے مزید کہا،”یہ پوٹن ہیں، جو وقت سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ روس امن نہیں چاہتا اور جارحیت کی غیر قانونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘