برلن: جرمن پولیس نے برسوں کی جانچ کے بعد باویریا میں ایک بین الاقوامی چائلڈ پورنوگرافی گینگ پر شکنجہ کسااور تین ڈارک نیٹ پلیٹ فارم کو بند کر دیا ہے ۔ باویرین اسٹیٹ کریمنل پولیس آفس (بی ایل کے اے ) اور فیڈرل اسٹیٹ سینٹرل آفس فار سائبر کرائم (زیڈ سی بی) نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور جرمنی میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔جرمن حکام کے مطابق یہ مشتبہ افراد پلیٹ فارمز کے ایڈمنسٹریٹر، پروگرامز یا پلیٹ فارم کے ماڈریٹر کے طور پر کام کرتے تھے ۔ یہ تمام گرفتاریاں گزشتہ سال کی گئی تھیں۔ غیر قانونی ڈارک نیٹ سائٹس کو جرمنی اور بیرون ملک کئی ہزار لوگوں نے استعمال کیا اور تقریباً 120,000 پوسٹس لکھیں اور ہر ماہ چائلڈ پورنوگرافی کی 20,000 سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز مشترک کیں۔ اس سلسلے میں گروہ کے ایک 22 سالہ ماڈریٹر کو گزشتہ سال کے آخر میں جرمنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔