پوسٹل ڈپارٹمنٹ میں ملازمتیں ، دسویں کامیاب اہل

   

تلنگانہ کیلئے 1266 اور آندھراپردیش کیلئے 2480 جائیدادیں ، انٹرویو کے بغیر تقررات

حیدرآباد۔27۔ جنوری (سیاست نیوز) دسویں جماعت میں اعلی نشانات حاصل کرنے والے امیدواروں کو مرکزی حکومت کی ملازمتیں حاصل ہونے کے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں ۔ پوسٹل ڈپارٹمنٹ ( انڈین پوسٹ ) نے 40,889 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ ملک کے مختلف پوسٹل سرکلس میں دیہی ڈاک سیوک ( جی ڈی ایس ) کی جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے دسویں جماعت کی کامیابی کو اہل قرار دیا گیا ہے ۔ انٹرویو کے بغیر برانچ پوسٹ ماسٹر ( بی پی ایم ) اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر ( اے بی پی ایم ) ڈاک سیوک ( ڈاک سیوک ) جائیدادوں کیلئے منتخب کیا جارہا ہے ۔ خواہشمند امیدوار 27 جنوری سے آن لائن میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ جملہ 40,889 جائیدادوں میں آندھراپردیش کیلئے 2480 اور تلنگانہ کیلئے 1266 جائیدادیں مخلوعہ ہونے پوسٹل ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ملک کی دوسری ریاستوں میں مخلوعہ جائیدادوں کے لحاظ سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے والے امیدواروں کی عمر 18 تا 40 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ کمپیوٹر نالج کے ساتھ سائیکل چلانا بھی آنا چاہئے ۔ امیدوار کا دسویں جماعت میں اعلی نشانات سے کامیاب ہونا ساتھ ہی حساب ، انگلش اور مقامی زبان میں زیادہ مارکس حاصل کرنا ضروری ہے ۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے امیدوار کا تلگو سبجکٹ ہونا لازمی ہے ۔ برانچ پوسٹ ماسٹر (بی پی ایم ) ملازمتوں کیلئے کم از کم 12 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 29380 تنخواہ رہے گی ۔ اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر( اے بی پی ایم) اور ڈاک سیوک (ڈاک سیوک ) ملازمتوں کیلئے کم از کم 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 24,470 روپئے کے درمیان تنخواہ رہے گی ۔ ن