یو جی سی کے رہنمایانہ خطوط کی عنقریب اجرائی ، جاریہ تعلیمی سال سے عمل آوری
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : اب طلبہ کو پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم کے بغیر پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل ہوگا بس شرط یہ ہوگی کہ چار سالہ ڈگری کورس میں 10 کے منجملہ 7.5 جی پی اے حاصل کرنا ہوگا ۔ یو جی سی کی جانب سے رہنمایانہ خطوط تیار کئے گئے ہیں جس پر جاریہ تعلیمی سال سے ہی عمل آوری ہوگی ۔ انٹر ، ڈگری ، پی جی اور پی ایچ ڈی فی الحال تعلیمی کورسیس کا سلسلہ ہے ۔ تاہم چار سالہ ڈگری کورس متعارف ہونے کے بعد پی جی تعلیم کے بغیر پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کرنے عنقریب موقع دستیاب ہونے والا ہے ۔ داخلہ کے خواہش مند طلبہ کے لیے لازمی ہے کہ وہ چار سالہ ڈگری میں 10 جی پی اے کے منجملہ 7.5 سی جی پی اے حاصل کریں ۔ یو جی سی کی نئی تجویز پی ایچ ڈی ڈگری کے ضوابط 2022 کہا جارہا ہے ۔ یو جی سی کے صدر نشین پروفیسر ایم جگدیش کمار نے کہا ان رہنمایانہ خطوط کو عنقریب جاری کئے جائیں گے اور تعلیمی سال 2022-23 سے داخلوں کا عمل شروع ہوگا ۔ نئے قومی تعلیمی نظام کے تحت چار سال کے دوران 8 سمسٹرس میں بیچلر ڈگریاں پیش کی جاتی ہیں ۔ ان ڈگریوں میں 10 سی جی پی اے میں 7.5 سی جی پی اے حاصل کرنے والوں کو براہ راست پی ایچ ڈی کی نشستیں مختص کی جاتی ہیں ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی اور معذورین کو 0.5 سی جی پی اے کا استثنیٰ دیا جاتا ہے ۔ 7.5 سی جی پی اے سے کم مارکس حاصل کرنے والوں کو ایک سال میں ماسٹرس ڈگری مکمل کرنا کافی ہوگا ۔ 40 فیصد نشستیں یونیورسٹی کی زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان کی بنیاد پر کی جائیں گی جب کہ 60 فیصد نشستیں قومی سطح پر منعقد ہونے والے انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ پر کی جائیں گی ۔ قومی سطح کی نشستوں پر بھرتی کے لیے امیدواروں کے یو جی سی نیٹ ، سی ایس آئی آر ، آئی سی ایم آر ، آئی سی اے میں حاصل کردہ ٹیلنٹ کی بنیاد پر داخلے دئیے جائیں گے ۔۔ ن