پولیس اہلکار اپنے فرائض سے غفلت نہ برتیں

   

میدک میں ماہانہ جرائم سے متعلق اجلاس ، ایس پی روہنی پریہ درشنی کا خطاب

میدک /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی میدک محترمہ بی روہنی پریہ درشنی نے کہا کہ ہر پولیس آفیسر اور پولیس اہلکاروں کو چاہئے کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نہ برتیں اپنے فرائض کو بہتر طور پر جانتے ہوئے انجام دیں ۔ محترمہ درشنی پولیس ہیڈ کوارٹرس پر ماہانہ کرائم کا جائزہ میٹنگ منعقد کرنے کے دوران یہ بات کہی ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اسٹیشن ہاوز آفیسرس سے کہا کہ ہر آفیسر کو چاہئے کہ زیر التواء مقدمات کو تیزی کے ساتھ نمٹنے ، مقدمات کو نمٹنے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں ۔ کورٹ ڈیوٹی افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے عملہ کیلئے متواتر تربیتی جماعتیں منعقد کریں ۔ ناقابل ضمانت وارنٹ پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے بے گناہوں کو قانون سے بچانے کیلئے مفید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان میں کیمروں کی صلاحیت سے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلانے کیلئے اقدامات کریں اوران کیمروں کی مدد سے ملزموں کی شناخت بہ آسانی کی جاسکتی ہے ۔ صلع ایس پی پریہ درشنی نے کہا کہ عدالتوں سے منسلک پولیس عہدیداروں کو چاہئے کہ ملزمان کو سخت سزائیں دلانے کیلئے متحرک ہوں اور لوگوں میں پولیس کے اعتماد کو بحال رکھیں ۔ اس اجلاس میں توپران ڈی ایس پی مسٹر یادگیری ریڈی دیگر عہدیدار ناگیشور راؤ ، دلیپ کمار ، سوریہ پرکاش کے علاوہ ضلع بھر سے آئے ہوئے پولیس اسٹیشن ہاوز آفیسرس ، سب انسپکٹران پولیس بھی موجود تھے ۔