پولیس شہداء کے اہل خانہ کے مسائل حل کر نے کا تیقن : کمشنر

   

کریم نگر۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے پولیس شہداء کے اہل خانہ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق پولیس جوان کے لواحقین اپنے مسائل ان کی علم میں لائیں۔ فلیگ ڈے (پولیس شہداء یادگاری ہفتہ) کے موقع پر جمعرات کو کمشنریٹ سنٹر میں پولیس شہداء کے اہل خانہ کیساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پولس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ پنشن کے علاوہ دیگر قسم کے الاؤنسز کی جانچ کی جائے گی اور اگر کوئی تکنیکی خرابی ہے تو اسے دور کیا جائے گا۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو الاٹ کیے گئے مکانات کی تیار کی جائے گی۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی سی پی ایس سرینواس (امن سیکورٹی) جی چندرموہن (ایڈمنسٹریشن) اے سی پی سی پرتاپ، ایس بی آئی جی وینکٹیشورلو، آر آئی مرلی اور دیگر موجود تھے۔