پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کیلئے ریونت ریڈی کی ہائی کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد۔/13 جون، ( سیاست نیوز) رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے ڈرون کیمرہ کے استعمال کے معاملہ میں انہیں گرفتار کرنے والے پولیس عہدیداروں پر کارروائی کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا بعد میں دیگر دفعات 297 ، 109 ، 115 ، 201 ، 120 بی اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کیمرہ کے استعمال کے مسئلہ پر پولیس نے یکم مارچ کو طلب کرتے ہوئے رات 9 بجے تک رامچندراپورم پولیس اسٹیشن میں محروس رکھا۔