پولیس ملازمین کو یونیفارم میں کوئی چیز کی خریداری نہ کرنے کی ہدایت

   

سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ، ڈرا دھمکاکر پھل خریدنے کی تردید ، پولیس کے احکامات
حیدرآباد :۔ سوشیل میڈیا میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے پولیس ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ یونیفارم میں کوئی خریداری نہ کریں ۔ اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ بوئن پلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ دو کانسٹبلس نے گشت کے دوران ایک کانسٹبل نے پھل خریدا اور ایک کانسٹبل نے پھلوں کی بنڈی کے قریب اپنی ٹو وہیلر گاڑی پر بیٹھا رہا اور ایک کانسٹبل نے پھلوں کی بنڈی کے اطراف گھومتے ہوئے آموں کو چنتے ہوئے ایک کوور میں ڈال لیا ۔ یہ تمام واقعہ کو اسی علاقہ میں رہنے والے ایک شخص نے اپنے سیل فون کے ذریعہ ویڈیو تیار کی اور اس کو سوشیل میڈیا میں پوسٹ کردیا ۔ ویڈیو سوشیل میڈیا میں پوسٹ کرنے والے شخص نے پولیس کی جانب سے پھل فروش کو پیسے نہ دینے کی شکایت کی ۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ کافی لوگوں نے اس کو لائک کیا اور شیئر بھی کیا ساتھ ہی ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی ، پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار کے علاوہ دوسرے پولیس عہدیداروں کو ٹیاگ کیا ۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کا پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے سخت نوٹ لیا اور اس کی تحقیقات کرائی جس میں پتہ چلا ہے کہ پولیس کانسٹبل نے 100 روپئے ادا کرتے ہوئے دو کیلو آم خریدا ۔ پولیس نے پھل فروش کے مالک اور دوکان میں کام کرنے والے مزدور سے بھی بات چیت کی اور ان کی ویڈیو کو بھی سوشیل میڈیا میں شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ پولیس کانسٹبل نے پیسے ادا کر کے پھل خریدا ہے ۔ پولیس کے یونیفارم میں ہونے کی وجہ سے ویڈیو وائرل ہونے کا دعویٰ کیا اور پولیس کی جانب سے ڈرا دھمکا کر پھل حاصل کرنے کی تردید کی ۔ ساتھ ہی یونیفارم میں کچھ خریدی نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔۔