پولیس نے طالبان سے تعلق کے ساتھ 5000کروڑ کی ہیروئن کے ریاکٹ کا کیاپردہ فاش

,

   

نئی دہلی۔دہلی پولیس کی اسپیشل سل کے 120دنوں کے اپریشن نے طالبان لیڈر اور پاکستان میں اس کے ہم منصب کے زیر نگرانی چلائے جانے والے پاک افغان منشیات کاپردہ فاش کیاہے‘

اور اسی دوران دہلی میں اب تک کا سب سے بڑی ہیروئن کی150کیلو گرام کی اسمگلنگ جس کی قیمت 600کروڑ ہے کوناکام بنادیاہے۔

مذکورہ منشیا ت جوٹ کے کپڑے میں تہہ کرکے اس کو بیاگ کی شکل دے دی گئی اور پھر اس میں سوکھے میوے اور مصالحہ بھر دئے گئے تھے تاکہ یہ ہندوستان درآمد کیاجاسکے۔

مذکورہ بیاگوں کی تیاری کھوگیانی اورجلال آبادی کے دیگر علاقوں‘ ایسٹ کابل‘ افغانستان میں عمل میں ائی ہے۔

جنوبی دہلی کے ذاکر نگر میں واقع لیاب میں جہاں پر جوٹ کے دھاگوں سے ہیروئن علیحدہ کرنے کاکام کیاجاتاتھا اس کا بھی پولیس نے پردہ فاش کیاہے۔

ایک ٹویوٹا کیمری‘ ہونڈا سٹی‘ کرولا الٹیس اوردیگر گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیاگیاہے۔ ا

یک اندازے کے مطابق مذکورہ گروہ نے ہندو ستان میں 5000کروڑ کی ہیروئن منتقل کرچکاہے۔

اس گروپ ک پولیس نے اس وقت پردہ فاش کیاجب چھ گاڑیو ں کا قافلہ دہلی او رامرتسر کے اطراف واکناف میں گھوم رہاتھا۔

وہیں پانچوں گاڑیاں غیرقانونی طریقے سے چلائی جارہی تھیں جبکہ چھٹی کار گروپ کا اصلی سرغنہ چلارہاتھا۔

پولیس نے ابتداء میں پانچ اسمگلرس کو گرفتار کیاجس میں دو افغانی شہری کیمیکل ماہرین اور پھر جمعہ کے روز چھٹی مشتبہ کو تحویل میں لیا۔

مذکورہ گرفتار لوگوں کی شناخت جلال آباد کے شینواری رحمت گل‘ اور اختر محمد شنواری‘ باٹلہ ہاوز کے وکیل احمد‘ فریدآباد کا دھیرج‘ اور ساوتھ دہلی کے مہارانی باغ کے رائیس خان کے طور پر کی گئی ہے۔

اسپیشل ٹیم کی قیادت کرنے والے اے سی پیز للت موہن نیگی اور ہردیا بھوشن گروہ کے اصلی سرغنہ کی تلاش میں ہیں‘ جو مفرور ہے۔

اس کی شناخت مغربی یوپی نژاد صنعت کار ہے جو جوٹ بیگ بڑے پیمانے پر جوٹ بیا گ حاصل کرنے والا ہے جو دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ اداروں کی جانب سے روانہ کئے جاتے ہیں۔

واقعہ منظرعام پر آنے کے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان میں مصالحوں کی تجارت اس کا ذریعہ بنی ہے‘

او ربین الاقوامی منشیات کے سنڈیکیٹ کوکور کرنے کے لئے اس کا استعمال کیاجاتا ہے۔

افغانستان کے جلال آباد سے کیمیکل ماہرین کی ملازمت تاکہ ہندوستان میں ہیروئن کی پیدوار کی نگرانی کرسکے اپریشن کی حساسیت ظاہر کرتی ہے۔