کریم نگر۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس سینئر قائد سابق زیڈ پی کو آپشن ممبر ایڈوکیٹ محمد جمیل الدین کی قیادت میں کتہ پلی حویلی کے سرکردہ افراد کے ساتھ 21 ستمبر بروز چہارشنبہ میڈیا کانفرنس منعقد کرتے ہوے کانگریس کے سابق ایم پی پونم پربھاکر کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پونم پربھاکر اپنی شناخت کھو چکے ہیں اپنی پد یاترا کے دوران منگوڈ جانے کی اجازت نہیں دی گئی اس مایوسی سے دلبرداشتہ ہوکر سرخیوں میں رہنے کے لیے کریم نگر سابق ایم پی بی ونود کمار پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔جمیل الدین نے کہا کہ NH563 پر بغیر کسی ثبوت کے بی ونود کمار پلاننگ کمیشن وائس چیرمین کے خلاف جھوٹے بیانات سے گاؤں والوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی نا کام کوشش کر رہے ہیں جگتیال سے ورنگل تک تمام دیہاتوں میں حادثات سے بچنے کے لیے دوبارہ نیشنل ہائی وے(NH) مربوط بائی پاس سڑکیں تھیں۔جمیل الدین نے کہا کہ نوٹیفیکیشن جاری ہوئے دس ماہ بعد یہ مسئلہ اٹھانے پر ان کا مذاق اڑایا اس موقع پر کتہ پلی گاؤں کے سرکردہ حضرات رودرا راجیشم،بی سدرشن،رودرا لکشمن، این وینو،ایم پربھاکر،فخرالدین،امتیاز بابو ودیگر موجود تھے۔