پونچھ اور راجوری میں پاکستانی فوج کی فائرنگ

   

جموں، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں جمعہ کی صبح لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی پر جمعہ کی علی الصبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شرع کردی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔ موصووف ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ہی قریب ساڑھے سات بجے ضلع راجوری کے نوشہری سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے گولہ باری شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود ہندوستانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے ۔