پُرتشدد احتجاج :ٹرمپ معہ فیملی بنکر میں چلے گئے

,

   

سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کیخلاف احتجاجی وائیٹ ہاؤس پر جمع ہوگئے تھے

واشنگٹن یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی کے اراکین کو وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہروں کے درمیان ایک گھنٹے کے لئے زیرزمین بنکر میں لے جایا گیا تھا۔ یہ اطلاع وائٹ ہاؤس کے افسران نے میڈیا کو دی ہے ۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹا برون کو جمعہ کے روز ایک زیرزمین بنکر میں تقریباًایک گھنٹہ تک رکھا گیا تھا۔افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں موت ہوجانے کے خلاف احتجاج میں جمعہ کی علی الصبح مظاہرین کی بڑی تعداد وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئی تھی اور ہفتہ کی رات تک وہیں موجود رہی۔مظاہرے کے دوران بھڑکے تشددمیں خفیہ سروس کے 60 سے زائد افسران اور ایجنٹ زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ملازمین کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اتوارسے کام پرآنے سے باز رہنے کوکہا گیا تھا۔دوسری جانب نیشنل گارڈز کی تعیناتی اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے ۔