پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں برقرار

   

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کوکوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل جمعرات کو ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 99.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 91.87 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔دیگر شہروں میں بھی ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 93.68روپے فی لیٹر اور ڈیزل 84.61روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔گزشتہ 4مئی سے اب تک 14 دنوں تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی قیمتوں میں 11دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 3.28 روپے اور ڈیزل میں 3.88 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔