پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے ساتھ ملک میں جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 22ویں دن مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔