پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہنوز ریکارڈ سطح پر برقرار

   

نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو 34ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹرہے ۔