پٹھان نے 1000 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کرلیا

   

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 1000 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی پانچویں ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ یش راج بینر تلے ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار میں ہیں۔فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔فلم ‘پٹھان’ ہندوستان میں تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی ہے۔اس فلم نے باکس آفس پر انڈین مارکیٹ میں 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ فلم کا ورلڈ وائیڈ کلیکشن 1000 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔ پٹھان 1000 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی 5ویں ہندستانی فلم ہے۔ اس سے قبل 2016 میں دنگل، 2017 میں باہوبلی۔ 2022 میں آر آر آر اور کے جی ایف۔ 2دیگر فلمیں ہیں۔