پٹیل معاملے میں عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ آکار پٹیل کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد جمعرات کو شام 4 بجے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ لک آؤٹ سرکلر (ایس او سی) جاری ہونے کے بعد پٹیل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔پٹیل مبینہ طور پر فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے ) کی خلاف ورزی کے معاملے میں ملوث ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ جب وہ امریکہ کے لیے پرواز کر رہے تھے تو انہیں بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک دیا۔