پپیتا صحت بخش اور حسن افزاء پھل

   

قدرت کی پیدا کردہ نعمتوں میں رنگ رنگ کے مزیدار پھل شامل ہیں۔ہر پھل اپنی ایک مخصوص ساخت‘رنگت اور ذائقہ رکھتا ہے۔پھلوں کو غذائیت اور توانائی حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ کہا جاتا ہے۔جب بات صحت بخش اور طبی خصوصیات سے بھر پور پھلوں کی ‘کی جائے تو یقینا پپیتے کا نام سب کے ذہن میں فوراً آجاتا ہے۔اگر چہ یہ سیب اور اورنج کی طرح کا پھل نہیں ہے مگر یہ زبردست ذائقہ اور توانائی کی وجہ سے بہت اہمیت کا حامل پھل سمجھا جاتاہے۔پپیتا اور آرائش حسن صحت کے ساتھ ساتھ پپیتا حسن کیلئے بھی مفید پھل ہے۔ماہر آرائش حسن صدیوں سے پپیتے کے استعمال کے فوائد کا چرچا کرتے رہتے ہیں اور اب یہ حقیقت دنیا بھر میں تسلیم کی جا چکی ہے۔اس کا سبب یہ ہے کہ پپیتا پروٹیولائنک (پروٹین حل کرنے والے)اینزائمز کا سر چشمہ ہے ۔ پپیتے کا رس جھریوں سے نجات دلانے کیلئے بھی ہے اور اسے گرم خطوں کی خواتین میں خصوصاً مقبولیت حاصل ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچے پپیتے کا رس انتہائی تیزابی ہو سکتا ہے ہماری جلد تسلسل سے مردہ اور ناقص خلیے جھاڑتی رہتی ہے تاکہ نئے اور صحت مند خلیے ان کی جگہ لے سکیں۔