پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندرکویڈ19کے2.4لاکھ معاملات اور 3741اموات درج

,

   

ہندوستان میں جملہ کویڈ 19کے معاملات 2,65,30,132کے ساتھ28,05,399فعال معاملات اور2,99,266اموات اب تک درج کئے گئے ہیں۔


نئی دہلی۔مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود کے بموجب پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہندوستان میں اتوار کے روز2,40,842کویڈ کے معاملات درج کئے گئے ہیں جو 21اپریل کے بعد وباء کے سب سے کم معاملات ہیں‘ اور3741اموات 24گھنٹوں میں درج کئے گئے ہیں۔

وزرات صحت کے بموجب پچھلے24گھنٹوں میں جملہ3,55,102لوگ اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں اور ساتھ میں آج کی تاریخ تک کویڈ سے 2,34,25,467لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

مذکورہ وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں ا ب تک 19,50,04,184لوگوں کو ٹیکہ دیاگیاہے‘ جس میں 16,04,542ٹیکے پچھلے 24گھنٹوں میں لگائے گئے ہوئے ٹیکے بھی شامل ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) کے بموجب 22مئی تک کویڈ19کے لئے 32,86,07,937نمونے لئے گئے ہیں جس میں ہفتہ کے روز حاصل کئے گئے 21,23,782نمونے بھی شامل ہیں۔

چین کے وہان سے ڈسمبر2019میں منظرعام پر آنے والی اس وباء کے بعد سے کسی بھی ملک میں ایک دن میں اتنے بڑی تعداد میں اموات نہیں ہوئے تھے جتنے چہارشنبہ کے روز4529اموات کویڈ کی وجہہ سے ہندوستان میں درج کئے گئے ہیں۔

جنوری 12کے روز امریکہ میں ہوئی اموات کو 4468اموات سے آگے بڑھ گیاہے اور قبل ازیں برازیل میں 4211اموات 6اپریل کو درج کئے گئے ہیں۔

وباء کی وجہہ سے یہ تین سب سے خراب دن ہیں۔ ہفتوں تک تیسرے لہر سے شدید مقابلہ کے بعد پہلی مرتبہ 17مئی کو کویڈ کے تازہ معاملات تین لاکھ سے کم ہوئے ہیں جو 7مئی کے روز سب سے اونچا4,14,188کی ریکارڈ تعداد کو چھونے کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا تھا۔