پڈوچیری، 9 اپریل (یو این آئی) مرکز کے زیرِ انتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کیلئے جمعرات کو عوام نے مجموعی طور پر 89.87 فیصد ریکارڈ ووٹنگ کی۔ ریاست کی تمام 30 نشستوں پر 294 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 40 خواتین بھی شامل ہیں۔
آسام میں 85.46فیصد ریکارڈ ووٹنگ
گوہاٹی، 9اپریل (یو این آئی) آسام اسمبلی انتخابات میں جمعرات کو 85.46فیصد عوام نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا اور تمام 722امیدواروں کی انتخابی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے رات8 بجے جاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 2.50 کروڑ سے زائد ووٹرز میں سے 85.46 فیصد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
کیرلم میں 78.17فیصد ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا
تھرواننتاپورم، 9اپریل (یو این آئی) کیرلم کی تمام 140 اسمبلی نشستوں کیلئے جمعرات کو انتخابات میں 78.17 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، کل 2.71 کروڑ ووٹرز میں سے 78.17 فیصد نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔A/Y/H