پھولن دیوی کا بہمئی کیس43سال بعد آیا نچلی عدالت کا فیصلہ

   

کانپور : اتر پردیش کے کانپور دیہات کی ایک عدالت نے آج 43 سال پرانے مشہور زمانہ بہمئی کیس کے دو زندہ بچ جانے والے ملزمان میں سے ایک کو عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ دوسرے کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا۔ کانپور دیہات ضلع کی انسداد ڈکیتی عدالت نے بہمئی کیس کے ملزم شیام بابو کو ملزم مانتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ وشوناتھ کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔14 فروری 1981 کو کانپور دیہات ضلع کے بہمئی گاؤں میں خاتون ڈاکو پھولن دیوی نے 20 لوگوں کو ایک لائن میں کھڑا کر کے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کی رپورٹ راجارام نامی شخص نے لکھوائی تھی جس میں اس نے 36 ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں پھولن دیوی اور خوفناک ڈاکو مستقیم سمیت 14 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔