پھول چند منڈل کا بی جے پی سے ترک تعلق

   

دھنباد 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں ٹکٹ سے محروم دھنباد کے سندری سے بی جے پی کے رکن اسمبلی پھول چند منڈل نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے آج استعفیٰ دیدیا۔ منڈل نے آج بی جے پی ریاستی صدر کو مکتوب کے ذریعہ اپنے استعفیٰ سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ان کا ٹکٹ کاٹنے کی قیمت چکانی پڑے گی۔