پہاڑی شریف میں مہلک ہتھیار کے ساتھ ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے مہلک ہتھیاروں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر پولیس پہاڑی شریف نعیم الدین نے ایک کارروائی کے دوران 22 سالہ محمد خواجہ پاشاہ ساکن وادی مصطفی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک چاقو، ایک خنجر اور ایک سیل فون ضبط کرلیا۔ پولیس پہاڑی شریف کے مطابق ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر نعیم الدین نے خواجہ پاشاہ کے مکان پر دھاوا کیا جو پولیس کے مطابق مہلک ہتھیاروں کو اپنے مکان میں چھپا رکھا تھا۔ خواجہ پاشاہ مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے جو فلک نما پولیس کی کارروائی میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔ فلک نما حدود میں قتل اور مجرمانہ سازش اور بالا پور حدود میں چوری کے معاملات میں ملوث ہے اور وہ دو ہفتہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔ پہاڑی شریف پولیس نے خواجہ پاشاہ کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔ ع