پہلی ایشیائی بدھ سمٹ دہلی میں منعقد ہوگی

   

نئی دہلی: پہلی ایشیائی بدھ سمٹ دہلی میں 5 اور 6 نومبر کو منعقد ہو گی۔اس کانفرنس کا انعقاد حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے تعاون سے کیا ہے ۔ اس سربراہی اجلاس کا موضوع ‘ایشیا کو مضبوط بنانے میں بدھ مت کا کردار’ ہے ۔ صدر دروپدی مرمو مہمان خصوصی ہونگی۔وزارت ثقافت کی ریلیز کے مطابق یہ سمٹ ایشیا بھر سے تنظیموں لیڈروں، اسکالرز، ماہرین اور مختلف بدھ روایات کے پریکٹیشنرز کو بات چیت، افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور بدھ برادری کو درپیش عصری چیلنجوں کو حل کرنے اکٹھا کرے گا۔