پیران پیر ؒکے اقوال

   

ابوزہیر نظامی
٭ فرمایا ’’ جس نے جلدی کی خطا کی ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ قناعت کر یہ ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اے لوگو ! حیات کے دروازے کو جب تک کھلا ہے غنیمت جانو ، وہ جلد ہی تم پر بند کیا جائے گا ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اے بچے ! سست نہ بن کیونکہ کاہل ہمیشہ محروم اور ندامت سے دست بگریباں رہتا ہے ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اے لوگو ! اللہ سے شرم و حیاکرو ، اپنے وقت کو غفلت میں ضائع نہ کرو ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ مخلص دل کا حاکم اور باطن کا بادشاہ ہے ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اے غافلو ! اپنی غفلتوں کو ترک کرو ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اے شخص ! جاہلوں کی صحبت سے جہالت تجھ میں اثر کرتی ہے ، احمق کی صحبت خسارے کی صحبت ہے ، مؤمنوں ، یقین والوں عالموں اور باعمل لوگوں کی صحبت رکھ ‘‘
٭ فرمایا ’’ مؤمن اپنے بھائی مؤمن کی سچی خیر خواہی کرتا ہے ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’ اے لوگو ! غرور کو چھوڑ دو اپنی قدر کو معلوم کرو اور دلی تواضع اختیار کرو ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ مرنے سے پہلے نفس ، ہوا اور شیطان کو مار ڈالو ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ مؤمن پہلے باطن کو سنوارتا ہے پھر ظاہر کو ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ متقین علماء کی صحبت میں رہو ، ان کی صحبت تمہارے لئے برکت ہے اور ان علماء کے پاس مت بیٹھو جو اپنے علم پر عمل نہیں کرتے ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ صابر فقیروں کی عزت کر اوران سے اوران کے دیدار اور صحبت سے برکت حاصل کر ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اللہ عز و جل کا ذکر کرنے والا ہمیشہ زندہ ہے‘‘۔
٭ فرمایا ’’ آج کے دن میں جو کرنا ہے کرلے ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اے بندے ! اپنی عبادت پر مغرور نہ ہو اور گھمنڈ نہ کر ، اللہ عز وجل سے اس کی قبولیت کا سوال کر ‘‘ ۔