پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مراقش فٹبال ٹیم کے شائقین اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد تقریباً 40 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔میڈیا کی اطلاع کے مطابق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 40 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد حالات کشیدہ دیکھے گئے۔ خیال ر ہے کہ مراقش کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تاریخ کی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے جس نے کوارٹر فائنل میںپرتگال کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ٹورنمنٹ کے اگلے مرحلے میں مراقش کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔