لیما: پیرو کے مختلف حصوں میں جنگل میں زبردست آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً 15 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ملک کے وزیر صحت سیزر واسکیز نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ اب تک 15افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ہاسپٹل میں چھ افراد زیرعلاج ہیں جبکہ 128 افراد کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکام چوکس رہیں گے اور آگ سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے رہیں گے ۔