پیلے رنگ کا انتخاب کریں

   

اس سال پیلا رنگ تیزی سے سلیبرٹیز میں مقبول ہو رہا ہے لیکن کہتے ہیں کہ ہر رنگ اپنے اندر ایک خاصیت رکھتا ہے اور اس رنگ کی خاصیت یہ ہے کہ پیلا رنگ خوشی اور اطمینان کو ظاہر کرتا ہے۔پیلا رنگ سورج کی روشنی سے بھی جھلکتا ہے جبکہ اسے ہر جگہ فطرت کے نظاروں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے،اسی طرح انسان کی بنائی ہوئی دنیا میں بھی یہ رنگ سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرا لیتا ہے،یہ رنگ نہ صرف پہننے بلکہ خوشی کے اظہار کا ایک رنگ ہے اور اسے دیکھنے سے خوشی کا احساس ہوتا ہے۔پیلا رنگ پسند کرنے والوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ ان کی اچھی سوچ اور مستقبل کے بارے میں مثبت اور پْرامید رویے کو ظاہر کرتا ہے۔پیلے رنگ کیلئے پسندیدگی کا ایک اور مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک واضح مقصد حیات ہے۔آپ دوسروں کو سکون دے کر خوش ہوتے ہیں اور اس کے جواب میں آپ کو عزت اور ستائش ملتی ہے۔آپ بھی اپنی وارڈ روب میں پیلے رنگ کے لباس کا اضافہ کر سکتی ہیں۔پیلا رنگ خوشی اور اطمینان کو ظاہر کرتا ہے۔اگر آپ کو پیلا رنگ پسند ہے تو یہ آپ کی اچھی سوچ اور مستقبل کے بارے میں اچھے اور پْرامید رویے کو ظاہر کرتا ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زندگی آپ کیلئے آسان ہے اور چھوٹی چھوٹی مشکلات آپ کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتیں۔آپ کسی بھی بوجھ کے بغیر ایک پْرسکون زندگی گزارتے ہیں اور بہت زیادہ محنت کے عادی ہیں۔پیلے رنگ کیلئے پسندیدگی کا ایک اور مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک واضح مقصد حیات ہے۔آپ دوسروں کو سکون دے کر خوش ہوتے ہیں اور اس کے جواب میں جب آپ کو عزت اور ستائش ملتی ہے تو آپ کا دل اور بڑھ جاتا ہے لیکن آپ اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے اور اگر ہوں تو بھی اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔اور اگر آپ پیلے رنگ کو ناپسند مایوسیوں میں گھرے ہوئے ہیں اور اکثر اوقات لوگوں سے چھپتے پھرتے ہیں۔