پیگاسس:متوازی بحث سے بچنے کا مشورہ ، سماعت ملتوی

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی کیس میں خصوصی تفتیشی درخواست کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی ، لیکن اس دوران درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ عدالت کے باہر متوازی دلائل سے گریز کریں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس ونیت سرن اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ کسی کو حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے ۔ ہر ایک کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنا معاملہ پیش کرے ۔عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیگاسس جاسوسی کے مقدمے پر متوازی دلائل دینے سے گریز کریں۔