پی ایم ایل اے کی عدالت نے وجئے مالیا کی جائیدادوں کو فروخت کرنے کی اجازت دیدی

,

   

مالیاکو ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جنوری2019میں مفرور معاشی مجرم قراردیاگیاہے۔


نئی دہلی۔منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایک قانون(پی ایم ایل اے) عدالت نے بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے قرض کی بازیابی کے لئے مفرور کاروباری وجئے مالیا کے رائیل اسٹیٹ اثاثے او رسکیورٹیز کو فروخت کریں۔

منیجنگ ڈائرکٹر پنجاب نیشنل بینک ملکا ارجن نے کہاکہ ”مذکورہ پی ایم ایل اے عدالت نے 5600کروڑ کی رقم کے قرض کی بازیابی کے لئے بدنام کاروباری وجئے مالیا کی کچھ رائیل اسٹیٹ اثاثے ور سکیورٹیز فروخت کرنے کی بنیکوں کو اجازت دیدی ہے“۔

راؤ نے مزید کہاکہ ”اب بڑی بینکیں ان جائیدادوں کو فروخت کریں گے۔ پی این بی نے کنگ فیشر کو زیادہ قرض نہیں دیاتھا مگر جو بھی ہمارے شیئر ہے بڑی بینکوں کی توجہہ بعد ہمیں مل جائے گا“۔

کنگ فیشر ائیرلائنس کا دیوالیہ نکال جانے کے بعد مالیا پر 9000کروڑ کے قرض ادا کرنے کا ایک بینک نے الزام لگایاتھا‘ او رفی الحال وہ یونائٹیڈ کنگ ڈم میں موجود ہے۔

مالیاکو ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جنوری2019میں مفرور معاشی مجرم قراردیاگیاہے۔

کنگ فیشر ائیرلائنس کے تباہ ہوجانے کے ضمن میں ایک ارب ڈالر سے زائد بینکوں کے قرضوں کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے حکومت ہندو کی جانب سے دستیاب حوالگی کی ساری کوششوں کے ذریعہ اس 65سالہ شخص کو ہندوستان لانے کی جدوجہد کی جارہی ہے۔