ملک میں حکومت کی تشکیل کے لئے 265سیٹوں میں سے 135 پر ایک پارٹی کو جیت یقینی بنانا ہوگا۔
اسلام آباد۔ قومی انتخابات کے لئے ووٹوں کا گنتی کا سلسلہ جاری رہنے کے درمیان پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز 150سے زائد سیٹوں پر سبقت کادعوی کیااور پی ایم ایل (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ”شکست تسلیم“ کرنے کا استفسار کیاہے۔
ایکس کے اپنے ہینڈل پر پی ٹی ائی وین ریسپکٹ مینڈیٹ ہیش ٹیگ کے ساتھ پی ٹی ائی نے کہاکہ ”تھوڑی شرم دیکھائیں نواز شریف شکست قبول کریں! پاکستان کی عوام تم کو کبھی قبول نہیں کریگی۔
ایک جمہوریت پسند کی حیثیت سے اپنی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنے کا یہ ایک سنہری موقع ہے۔ دن کے اجالے میں ہونے والی ڈکیتی کو پاکستان بڑے پیمانے پر مسترد کرنے جارہا ہے“۔
پی ٹی ائی کے سابق بانی عمران خان کے ایکس ہینڈ ل پر ایک ویڈیوپیغام میں پارٹی سربراہ گوہر خان نے کہاکہ ”ہم پاکستان‘ پنجا ب اورخیبر پختون میں اگلی حکومت بنائیں گے“۔ این اے 10بونیر سے 110,023ووٹوں سے جیت حاصل کرنے والے گوہر نے کہاکہ ”نتائج کو بدلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
الیکشن ایکٹ کے مطابق نتائج 2بجے تک اعلان کردینے چاہیں۔ تاہم 100فیصد نتائج کا اب تک اعلان نہیں ہوا ہے۔ میں الیکشن کمیشن پاکستان پر زوردیتاہوں کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے نتائج کا اعلان کریں“۔
ڈاؤن کی خبر کے مطابق پی ٹی ائی کی حمایت والے امیدوار فضل محمد خان نے این اے 25چرسڈا IIسے‘ محمد عبدالسلام اور سلطان روم نے پی کے 58‘ مردان اور پی کے9سوات‘ افتخار اللہ جان نے چرسڈاIIIسے 39538ووٹوں کے ساتھ جیت حاصل کی ہے۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی ائی کی حمایت والے امیدوار سلیم رحمن نے سوات این اے 3پر 81411ووٹوں سے جیت حاصل کی۔
درایں اثناء پی ایم ایل۔ن کی مریم اورنگ زیب نے کہاکہ ان کی پارٹی مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت قائم کریگی۔ مریم ارونگ زیب نے ٹوئٹ کیاکہ ”انٹرنٹ اورموبائل خدمات مسدود ہونے کی وجہہ سے نتائج کا سامنے نہیں آرہے ہیں ہماری پارٹی کا موقف”مضبوط“ ہے۔
ملک میں حکومت کی تشکیل کے لئے 265سیٹوں میں سے 135 پر ایک پارٹی کو جیت یقینی بنانا ہوگا۔ایک امیدوار کی موت کی وجہہ سے رائے دہی ایک سیٹ پر ملتوی ہوگئی ہے۔