پی ڈی ایس چاول منتقلی مافیا ریاکٹ بے نقاب،راشن چاول ضبط ، اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ کی کارروائی

   

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ ملکاجگیری زون ٹیم نے اہم کارروائی کے دوران پی ڈی ایس چاول مافیا کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 13 رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 34 ٹن عوامی قیمتی نظام ( راشن کے چاول ) کو دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اپل کے صنعتی علاقہ میں واقعہ گودام پر دھاوا کیا ۔ پولیس ظہیرالدین ، افضل حسین ، توفیق ، جمید الدین ، ادیب ، فردوس ، نور ، عرفان ، عمران ، شیخ ، اکرول اور فرمان ساکنان بھولکپور اور بسواکلیان کو گرفتار کرلیا ۔ اس ٹولی کے اصل سرغنہ ظہیرالدین عرف بابا راشن ڈیلرز کے ذریعہ چاول کو کم قیمت میں خریدکر انہیں زائد قیمت میں پڑوسی ریاستوں کو فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے 400 تھیلے چاول ایک لاکھ 13,060 روپئے نقد رقم دو موبائل فون کل مالیتی 13 لاکھ 50 ہزار کی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔