پ6پاکستانی کھلاڑی کوروناکاشکار،دورۂ نیوزی لینڈ متاثر

   

کرائسٹ چرچ ۔دورۂ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے 54 رکنی ٹیم میں سے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ مثبت آگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے جن میں سے دو کھلاڑیوں پہلے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں چار نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کی جانب سے آخری انتباہ بھی دے دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود کچھ کھلاڑیوں کو سی سی ٹی وی کمیروں میں کورونا ایس او پیرز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ حکومت کی محکمہ صحت کی جانب سے سیریز کے لئے طے کئے گئے ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کے لئے باضابطہ خط بھی لکھا گیا ہے۔