راشد خاں کے خلاف کارروائی کرنے راجہ سنگھ کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چارمینار کی تاریخی مسجد میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے شروع کردہ دستخطی مہم پر بی جے پی کے قائدین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو بھاگیہ لکشمی مندر کو ہاتھ لگا کر دکھانے کا چیلنج کیا ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کے سکریٹری راشد خان نے تاریخی چارمینار میں واقع مسجد میں نمازوں کے احیاء کے لیے دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے جس پر بی جے پی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے اس دستخطی مہم کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ہم بھاگیہ لکشمی مندر کی پوجا کررہے ہیں ۔ اس لیے تم کو نماز یاد آئی ۔ اس سے قبل نماز کیوں نہیں پڑھی گئی ، مسلمانوں سے استفسار کیا ۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ کانگریس ۔ مجلس اور ٹی آر ایس تینوں جماعتیں ڈرامہ بازی کررہی ہیں ۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کانگریس قائد راشد خان کیخلاف از خود کارروائی کرنے کا پولیس سے مطالبہ کیا ۔۔ ن