چارمینار کے دامن میں مولانا آزاد یونیورسٹی طلبہ کی ترنگا ریالی

   

حیدرآباد ۔12۔اگست (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ نے آج تاریخی چارمینار کے دامن میں ترنگا یاترا کا اہتمام کیا ۔ آزادی کے 75 سالہ جشن اور ہر گھر ترنگا مہم کے تحت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات نے ترنگا یاترا کا اہتمام کیا تھا ۔ پروفیسر محمد فریاد ، ڈاکٹر محمد یوسف خان، پروفیسر شکیل احمد ، ڈاکٹر ایم اے سکندر، ڈاکٹر اقبال خاں ، ڈاکٹر دانش خاں ، لیفٹننٹ محمد عبدالمجیب اور این سی سی کیڈٹ اور والینٹرس نے ترنگا یاترا میں حصہ لیا ۔ اسی دوران یونیورسٹی کے مرکز برائے مطالعات ثقافت کے زیر اہتمام آزادی کے 75 سال پر تحریری اور حب الوطنی گیتوں کے مقابلہ منعقد کئے گئے۔ اردو تحریری مقابلوں میں عبدالقوی عادل ، محمد تفضل عالم اور الفت نظرین کو پہلے تین انعامات حاصل ہوئے ۔ ہندی اور انگریزی میں بھی یہ مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ر