چارٹرڈ پروازوں سے 38 ہزار ہندوستانیوں کی وطن واپسی

   

نئی دہلی۔7جون(سیاست ڈاٹ کام) بیرون ممالک میں درماندہ ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے ‘وندے بھارت مشن’ کے تحت ایک طرف جہاں 65 ہزار افراد وطن واپس لوٹ چکے ہیں ، وہیں تقریبا 38 ہزار افراد چارٹرڈ پروازوں کے ذریعہ بھی ہندوستان واپس آئے ہیں ۔ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اتوار کے روز بتایا کہ 25 مئی سے گھریلو پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ نے 640 چارٹرڈ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی ہے . ان میں ایک لاکھ افراد ملک سے باہر چلے گئے ہیں جبکہ 38 ہزار ہندوستانی وطن واپس آئے ہیں ۔