چار بیوی، چالیس بچوں کا قانون اب نہیں چلے گا، رام مندر تعمیرکا 6دسمبر سے آغاز، بہت جلد یونیفارم سیول کوڈ بھی نافذ کیا جائے گا۔ بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج

,

   

لکھنؤ: اپنے متنازعہ بیانات اور مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی میں مشہور بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہا کہ مرتبہ پھر کہا کہ اب ہندوستان میں چار بیوی، چالیس بچے کا قانون نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کاآغاز چھ دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔ اور مودی کی قیادت میں سبھی ہندو مسلم اس کی تعمیر میں حصہ لیں گے۔ ساکشی نے کہا کہ جس طرح دفعہ 370 کو ختم کیا گیا ٹھیک اسی طرح یونیفارم سیول کوڈ قانون بھی لایا جائے گا۔طلاق ثلاثہ بل منظور ہوچکا ہے اور اب یہ قانون بھی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایودھیا میں ایک عالیشان رام مندر تعمیر کریں گے۔ اس کی تعمیر کا آغاز 6دسمبر سے شروع کیا جائے گاجس میں ہندو مسلم سبھی اس میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ”ہم دو، ہمارے دو“ کی پالیسی پر عمل کیا جائے اور چار بیوی و 40بچے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ اناؤ کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہا کہ رام مندر معاملہ میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ فیصلہ رام مندر کے حق میں آئے گااور 6دسمبر سے اس کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی۔