چار سال سے بند گھر سے انسانی ڈھانچے برآمد

   

بنگلورو : ریاست کرناٹک کے ضلع چتردرگ میں چار سال سے بند گھر سے پانچ انسانی ڈھانچے برآمد ہونے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ انسانی ڈھانچے مبینہ طور پر 85 سالہ ریٹائرڈ گورنمنٹ ایگزیکٹو انجینئر، ان کی اہلیہ، بیٹی اور دو بیٹوں کے ہیں۔ تاہم ان کی شناخت فرانزک رپورٹ سے معلوم ہو سکے گی جبکہ موت کا سبب جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فیملی بہت کم وقت کے لئے گھر سے باہر نکلتی تھی جنہیں صحت سے متعلق پیچیدہ مسائل تھے، فیملی کو آخری بار گھر میں 2019 میں دیکھا گیا تھا اور اس کے بعد سے رہائش گاہ بند پڑی رہی۔ سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ ہم نے اطلاع ملنے پر جمعرات کی شام گھر کا دورہ کیا اور فیملی کے رشتے داروں اور پڑوسیوں سے معلومات لیں، سب نے دعویٰ کیا کہ ان کا زندگی گزارنے کا انداز سب سے جدا تھا اور فیملی کو صحت سے متعلق سنگین مسائل کا سامنا تھا۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ فیملی کو آخری بار 2019 میں دیکھا گیا اور تب سے گھر بند پڑا ہے۔