چاند نظر آیا ، آج یکم رمضان

   

نئی دہلی : امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلا روزہ 12مارچ کو ہوگا۔ ایک بیان میں مولانا وصی احمدقاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ نے اعلان کیا ہے کہ 11 مارچ کو امارت شرعیہ اور اس کے دیگر شاخوں میں ماہ رمضان کے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ پھلواری شریف اور ملک کے دیگر مقامات پر رمضان المبارک کا چاند عام طور پر نظر آیا۔ لہذا 12 مارچ بروز منگل کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ قرار دی گئی ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے بھی رویت عام کی تصدیق کی ہے ۔ جمعیت اہلحدیث رویت ہلال کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 مارچ کو پہلی رمضان المبارک ہوگی۔