چاند کے بعد سمندر کی تہہ میں جائے گا ہندوستان کا مشن

   

نئی دہلی: امریکہ، چین جیسے بہت سے ترقی یافتہ ممالک کی طرح اب ہندوستان بھی پاتال کے رازوں کو جاننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ درحقیقت آسمان پر تاریخ رقم کرنے کی تیاری کے بعد، ہندوستان اب سمندر کی گہرائی اور وہاں چھپے وسائل کو تلاش کرنے کے لیے پہلا سمندری مشن شروع کرنے جا رہا ہے۔حال ہی میں راجیہ سبھا میں یہ معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی اپنے پہلے سمندری مشن سمندریان کے تحت گہرے سمندر میں ایک انسان بردار آبدوز بھیجنے جا رہا ہے۔ یہ آبدوز تین افراد کو سمندر میں 6000 میٹر کی گہرائی تک لے جائے گی۔